اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائے گئے ایف آئی اے کے سپیشل سکواڈ کی اہم کاروائی 100

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائے گئے ایف آئی اے کے سپیشل سکواڈ کی اہم کاروائی

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائے گئے ایف آئی اے کے سپیشل سکواڈ کی اہم کاروائی

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائے گئے ایف آئی اے کے سپیشل سکواڈ کی اہم کاروائی
انسانی اسمگلنگ اور امیگریشن فراڈ میں ملوث ملزمہ ناہید گرفتار.ملزمہ ناہید انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد کو دو مقدمات میں مطلوب تھی۔ جبکہ ملزمہ ناہید کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور امیگریشن فراڈ کی مزید انکوائریز بھی زیر التوا ہیں۔ ملزمہ پہ کل 6 ملین کی خطیر رقم امیگریشن فراڈ کی مد میں ہتھیانے کا الزام ہے۔
ایف آئ اے اسلام آباد زون کے سپیشل سکواڈ کے انچارج سب انسپکٹر کاشف محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ اشتہاری ملزمہ کو اسلام آباد کے سیکٹر F-6 سے گرفتار کیا۔ ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات ایف آئ اے اسلام آباد زون منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.ڈاریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون کی جانب سے سپیشل سکواڈ کی کاروائی کو سراہتے ہوئے آیندہ مزید گرفتاریاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں