Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کرپشن کے مقدمے میں ایف آئ اے کی جانب سے گرفتار اہم قومی ادارے کے سرکاری ملازم کی ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر)کرپشن کے مقدمے میں ایف آئ اے کی جانب سے گرفتار اہم قومی ادارے کے سرکاری ملازم کی ضمانت کی درخواست خارج۔
ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی کی ہدایات کی روشنی میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم فیض رحمان کو ایف آئ اے اسلام آباد زون کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم خود کو معتبر ادارے کا کرنل ظاہر کرکے کئی لوگوں سے پرائیویٹ ڈیل میں فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔
ملزم نے اپنی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں دائر کی تھی۔ عدالت نے امروز مورخہ کو دوران سماعت اسسٹنٹ ڈائرکٹر لیگل خوشنود بھٹی کی جانب سے پیش کردہ دلائل کی روشنی میں ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر عون عباس کی جانب سے جاری ہے۔
کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی پراپرٹی کو ایف آئی اے نے عدالت کے حکم پر سیل کر دیا. ملزم نے مبینہ طور پر شہر کراچی میں 4 ایکڑ لینڈ کی مد میں 10 کڑور کی خطیر رقم اپنی بیوی اور بھائی کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی طور پر وصول کرتا رہا۔ملزم نے مزید کاروائ میں ساڑھے تین کروڑ روپے کا گھر بھی کرپشن کی رقم سے خریدا اور اپنے بھائی کے نام پر ٹرانسفر کروایا۔ملزم کے خلاف شکایت موصول ہونے پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے مقدما درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا.

Exit mobile version