Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند ضم شدہ اضلاع سپورٹس فیسٹیول دلچسپ مرحلے میں داخل، کبڈی ٹورنامنٹ میں مہمند نے جنوبی وزیرستان کو ہراکرفائنل جیت لیا

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندضم شدہ اضلاع سپورٹس فیسٹیول دلچسپ مرحلے میں داخل، کبڈی ٹورنامنٹ میں مہمند نے جنوبی وزیرستان کو ہراکرفائنل جیت لیا۔کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں دلچسپ مقابلے، تماشائیوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈی سی اور اے ڈی سی نے انعامات تقسیم کیئے۔

تفصیلا ت کے مطابق سات دسمبر کو پشاور قیوم سٹیڈیم میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس ضم شدہ قبائلی اضلاع کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول احتتام کے بعدڈائریکٹوریٹ سپور ٹس کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول افتتاح کے بعد ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع پیر عبداللہ شاہ کی نگرانی میں مختلف کھیلوں کی ٹیموں کو مختلف قبائلی اضلاع روانہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔

جس میں باجوڑ سے وزیرستان تک تمام قبائلی اضلاع وایف آرز کی 12مایہ ناز کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں ملکی اور صوبائی سطح کے معروف کبڈی کھلاڑیوں نے اپنے کلبوں کی نمائندگی کی اور بہترین کھیل پیش کرکے تماشائیوں سے بھرپور داد حاصل کی۔ قبائلی ضلع مہمند میں کبڈی علاقائی سطح پر کافی مقبول کھیل ہونے کے ناطے تما شائیوں نے کثیر تعداد میں مقابلو ں کو دیکھا۔ ضم شدہ اضلاع کبڈی ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلا گیا۔

جس کے سیمی فائنل کیلئے ایف آر بنوں، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور مہمند کی ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنلز جیت کر مہمند ٹیم اور جنوبی وزیرستان فائنل میں پہنچے۔ فائنل مقابلے میں مہمند کبڈی ٹیم نے جبوبی وزیرستان کو ہراکر ایونٹ کے فاتح قرار پائے ۔ ایونٹ کے مقابلوں کے دوران بعض کھلاڑیوں کو چوٹیں آئیں۔

جسے موقعہ پر موجود ریسکیو 1122 مہمند نے طبی امداد دی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب مروت،اے ڈی سی ڈاکٹر محسن حبیب، اے ڈی سی فنانس میر خواص خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع مہمند سعید اختر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے. ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز صدام خان نے اپنے نام کرلیا

Exit mobile version