سنگجانی تبدیلی سرکار عوام کو ستانے لگی حلقہ این اے 54 یوسی 48 منتخب نمائندے اسد عمر نے ظلم کے ستائے عوام سے منہ پھیر لیا 123

سنگجانی تبدیلی سرکار عوام کو ستانے لگی حلقہ این اے 54 یوسی 48 منتخب نمائندے اسد عمر نے ظلم کے ستائے عوام سے منہ پھیر لیا

سنگجانی تبدیلی سرکار عوام کو ستانے لگی حلقہ این اے 54 یوسی 48 منتخب نمائندے اسد عمر نے ظلم کے ستائے عوام سے منہ پھیر لیا

اسلام آباد(سنگجانی بیورو رپورٹ)تبدیلی سرکار عوام کو ستانے لگی حلقہ این اے 54 یوسی 48 منتخب نمائندے اسد عمر نے ظلم کے ستائے عوام سے منہ پھیر لیا۔مارگلہ روڑ افتتاح کے موقع پر دی جانے والی اپلیکیشن ردی کی ٹوکری میں۔اسد عمر کے حلقے میں جھوٹی ایف آئی آر کا سلسلہ رک نہ سکا اسد عمر کے سینئر کوآرڈینیٹر ملک امتیاز بھی خواب خرگوش کے مزے لینے لگے تھانہ ترنول میں ایک بار پھر جنگل کا قانون نافذ۔2019 میں سیاسی بیس پر درج ہونے والی ایف آئی آر 502/19 جس میں پورے

خاندان پر ایف آئی آر درج کی گئی چند ماہ قبل سیکٹر سی 16 میں ہونے والے تصادم کی ایف آئی آر سمیت سیکٹر سی 16 کا رہائشی سعید سرور اور اس کے خاندان پر ہونے والی ایف آئی آر ڈی آئی جی اسلام آباد کو دی جانے والی انکوائری کی ایپلیکیشن کی راہ میں رکاوٹوں کا تعین کیا جائے ذرائع کے مطابق جھوٹی ایف آئی آر سلسلے کے پیچھے حلقے کے با اثر افراد کا ہاتھ ہے ترنول تھانہ میں بننے والی مصالحتی کمیٹی کے

ممبران اور چیرمین عوامی رائے سے منتخب کیے جائیں۔سنگ جانی سیکٹر 16 میں اداروں میں بیٹھے کرپٹ لوگوں کی ملی بھگت سے پلاٹوں کی خوردبرد کرتے ہوئے غریب عوام زمین تک چھین لی گئی۔علاقوں میں ہونے والی برائی کے پیچھے مٹھی بھر بااثر افراد کے تانے بانے ملتے ہیں۔سنگجانی میں عوام کی درخواست پر ایس ایس پی اسلام آباد کی جانب سےکھلی کچہری کا انعقاد ہونا تھا۔مگر بااثر مافیا نے منعقد ہونے والی کھلی کچہری کو بھی رکوا دیا۔ماضی کے دور حکومت میں بھی ان علاقوں

میں پروان چڑھنے والے سیاسی افراد نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا تھا تبدیلی کی امید نے غریب عوام میں جینے کی امید پیدا کی مگر افسوس تبدیلی سرکار نے ماضی کی حکومتوں سے بھی زیادہ علاقوں پر ظلم و ستم ڈھانے شروع کر دیے۔چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان اور آئی جی اسلام آباد سے از خود نوٹس لینے کی اپیل غریب عوام کو قانون کی چکی میں پھسوانے والوں کو منظر عام پر لایا جائے۔ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں ہمیں بھی جینے دیا جائے اہل علاقہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں