Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

خانیوال 11دسمبر2021 (سعید احمد بھٹی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے دورہ خانیوال کے دوران حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیاریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض اور کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد بھی ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضمنی انتخاب کے انتطامات بارے بریفنگ دی.

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے پولیس اور دیگر ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے انہوں نے کہا کہ انتخابی سامان کی بروقت حفاظت سے ترسیل کی جائے پولنگ اسٹیشنز پر غیر متعلقہ افراد کو داخل نہیں ہونے دیں گے

پولنگ عملہ کو بھی ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے شہر کےحساس پولنگ اسٹیشنز غلہ منڈی اور گورنمنٹ ہائی سکول کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں اسلحہ کی نمائش کرنے،ہوائی فائرنگ پر فوری کارروائی کریں پولنگ نتائج کے بعد جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر بھی کارروائی کریں اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ووٹرز کو ہر ممکن تحفظ دیا جائے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے نقائص سے پاک ٹرانسپورٹیشن پلان مرتب کر لیا گیا ہے ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے پولنگ سٹاف اور سامان کی نقل و حمل کے سیکیورٹی پلان بارے بتایا۔

Exit mobile version