خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پرچرچ ہائے و مسیحی عبادت گاہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
خانیوال 12دسمبر 2021 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پرچرچ ہائے و مسیحی عبادت گاہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ضلع بھر میں 102 چرچ ہائے پر 434 افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔
علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرزکا بھی استعمال کیا گیا۔ عبا دت گاہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی۔ چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے ایس ایچ اوز اور سرکل افسران کولگائی گئی ڈیو ٹی کو چیک کرنے،ڈیوٹی بارے بریف کرنے اور ملازمین پولیس کو الر ٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دی ۔