Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند تحصیل صافی علاقہ کٹہ سر میں پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی اجتماع

ضلع مہمند تحصیل صافی علاقہ کٹہ سر میں پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی اجتماع

ضلع مہمند تحصیل صافی علاقہ کٹہ سر میں پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی اجتماع

ضلع مہمند تحصیل صافی علاقہ کٹہ سر میں پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی اجتماع

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)تحصیل صافی علاقہ کٹہ سر میں پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی اجتماع۔پارٹی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ سمیت سینکڑوں افراد کا اپر مہمند تحصیل چیئرمین کے لئے نامزد امیدوار نور اسلام صافی کی حمایت کا اعلان۔پی پی پی قبائلی ضلع مہمند میں مضبوط سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے۔16 دسمبر کو مامد گٹ سے غازی بیگ تک ریلی نکالی جائیگی۔صدر ملک اسرائیل صافی،

سینئر رہنماؤں جنگریز خان،وحید مہمند اور نور اسلام صافی کا اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی کٹہ سر غریبے میں پی پی پی کے تحصیل اپر کے چیئرمین شپ کے لئے نامزد امیدوار نور اسلام صافی کے حجرے میں اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی مہمند کے زیر اہتمام ایک بڑا سیاسی اجتماع منعقد ہوا۔جس سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی ورکرز، قبائلی عمائدین اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

۔تقریب میں امیدوار برائے تحصیل چیئرمین نور اسلام صافی اور ان کے ویلج کونسلز پینل کے امیدواروں کو شرکاء کے سامنے پیش کیا گیا۔شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی کے ضلعی صدر ملک اسرائیل صافی، سینئر رہنماؤں جنگریز خان، وحید خان،خان کاکا اور نور اسلام صافی نے کہا کہ پی پی پی مہمند بلدیاتی انتخابات میں تعلیم یافتہ جوانوں کو ٹکٹ جاری کر چکے ہیں۔اس لئے تحصیل صافی اور حلیمزئی کے عوام اپنے بہتر مستقبل کے لئے انہیں کامیاب کروا کے خدمت کا موقعہ دے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی قبائلی ضلع مہمند میں عملی میدان میں عوامی خدمت کے بدولت ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔پارٹی کے ورکرز اور سینئر رہنما گھر گھر پارٹی منشور پہنچا رہے ہیں۔اس لئے قبائلی عوام پی پی پی کے عوام دوست سیاستدانوں کو کامیاب کر کے اہم سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔مقررین نے تحصیل صافی اور تحصیل حلیمزئی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 19 دسمبر کو تیر پر مہر لگا کر نور اسلام صافی اور اس کے پینل کو کامیاب کریں۔

Exit mobile version