پی پی پی ڈی آئی خان/ملک اقبال ایسر کی طرف سے مریالی میں بڑا سیاسی پاورشو۔
ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)،بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم جوبن پر، پی پی پی کے سنئیر ترین راہنما ملک اقبال ایسر کی طرف سے مریالی میں تاریخ کے بڑے انتخابی جلسے کا اہتمام، امیدوار تحصیل مئیر فیصل کنڈی، ملک اقبال ایسر، ملک فرحان دھپ اور دیگر کے جوشیلے خطابات، عوام کا بھرپور جوش و خروش،
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ڈی آئی خان میں سیاست کے گڑھ مریالی میں مختلف جماعتوں کی طرف سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ شام پیپلز پارٹی کے سنئیر ترین راہنما، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور ڈویژنل سنئیر نائب صدر سردار ملک اقبال ایسر کی طرف سے بڑا سیاسی جلسہ منعقد کیا گیا، جلسہ کے مہمان خصوصی امیدوار تحصیل مئیر فیصل کنڈی تھے جبکہ اس موقع پر دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے، پی پی پی کے اس جلسہ میں عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا،
ملک افضل ہاوس مریالی میں منعقدہ اس جلسہ سے فیصل کنڈی، سردار ملک اقبال ایسر، ملک فرحان افضل دھپ، سردار نورنگ گنڈہ پور، سجاد شیرازی، عابداعوان ایڈوکیٹ، شوکت لطیف خان بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور حکومت کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی، مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،
مہنگائی اور بے روزگای نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے لیکن نااہل حکومت کو اس کا احساس ہی نہیں، پی پی پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کو پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے چھٹکارہ دلائے گی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار ملک اقبال ایسر نے فیصل کنڈی سمیت تمام مہمانوں کا ملک افضل ہاوس مریالی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ثابت ہوگیا
کہ مریالی پی پی پی کا گڑھ ہے، ان شاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی مریالی سے مخالفین کو چاروں شانے چت کرے گی، واضع رہے کہ گذشتہ شام کے منعقدہ جلسہ سے مریالی میں پی پی پی کی پوزیشن کافی مضبوط ہوگئی ہے جسکا سہرا سیاسی تجزیہ کار پارٹی کے سنئیر ترین راہنما سردار ملک اقبال ایسر کے سر باندھ رہے ہیں۔