Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹانک پولیس اکا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہوگیا

ٹانک پولیس اکا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہوگیا

ٹانک پولیس اکا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہوگیا

ٹانک پولیس اکا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہوگیا

ٹانک(نثاربیٹنی سے) ٹانک پولیس کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان، شہید کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، انٹیلی جنس، دیگر سرکاری محکمہ جات کے افسران اور محکمہ پولیس کے افسران سمیت جوانوں کی بھی کافی تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق آج ایک مرتبہ پھر تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود گاؤں گرہ شادہ میں پولیو سٹاف کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل نزیراحمد پر نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوگئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ بذات خود بھاری نفری لیکر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت اور پاک آرمی کے کرنل شیرعالم سمیت سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں پر ملزم کی تلاش کیلئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشنز عمل میں لائےگئے تاہم وہ ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسکو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

شہید کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ، پاک آرمی کے کرنل شیرعالم، ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر خان آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ وزیرستان خانزیب مہمند (PSP) اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک سمیت پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، آئی بی، سی ٹی ڈی اور محکمہ صحت کے افسران سمیت پولیس کے افسران اور جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک آرمی کے کرنل،

ڈی پی او ٹانک، ڈی سی ٹانک، ڈی پی او جنوبی وزیرستان اور ڈی سی جنوبی وزیرستان نے شہید کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ ٹانک پولیس کے چاک وچوبند دستہ نے میت کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو انکے آبائی گاؤں روانہ کر دیاگیا جہاں پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسکی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔

شہید کانسٹیبل نزیراحمد ولد شیرزمان قوم مٹھی سکنہ شیخ اتار مورخہ 1978-02-02 کو پیدا ہوئے تھے اور مورخہ 2007-05-28 کو پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ شہید نے اپنے لواحقین میں 1 بیوہ اور 1 بیٹا چھوڑے ہیں۔

Exit mobile version