بللدیاتی انتخابات/ٹانک سٹی مئیر پر مصطفی کنڈی کی پوزیشن مضبوط 98

بللدیاتی انتخابات/ٹانک سٹی مئیر پر مصطفی کنڈی کی پوزیشن مضبوط

بللدیاتی انتخابات/ٹانک سٹی مئیر پر مصطفی کنڈی کی پوزیشن مضبوط

ٹانک(نثاربیٹنی سے)،بلدیاتی الیکشن کمپین ،تحصیل مئیر ٹانک کے لیے مسلم لیگ(ن) کے مضبوط ترین امیدوار اور موسٹ فیورٹ مصطفی خان کنڈی کی انتخابی مہم میں شدت آگئی ہے، داور خان کنڈی کی ڈور ٹو ڈور اور عوامی رابطہ مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، مختلف علاقہ جات سے بھرپور حمایت اور شمولیتوں نے مصطفی کنڈی کی پوزیشن مستحکم کردی ہے اور تحصیل مئیر ٹانک کی ڈرائیورنگ سیٹ سنبھالنے کے لیے مصطفی کنڈی کی تیاریاں

آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، تحصیل مئیر ٹانک کے امیدوار مصطفی کنڈی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سابق ممبر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر خیبرپختونخواہ داور خان کنڈی نے ٹانک شہر کا دورہ کیا، دورے کے دوران وہ سابق ضلع ممبر زاہد خان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر گیے، اس موقع پر سابق ضلع ممبر زاہد خان ایڈووکیٹ نے تحصیل امیدوار ٹانک مصطفی خان کنڈی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، عدنان خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جبکہ لیگی رہنما دمساز خان اور عمران درانی بھی داور کنڈی کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں