ٹھٹھہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی میں ڈی ڈبلو اے کی تعاون سے ایک پروقار تقریب منعقد 121

ٹھٹھہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی میں ڈی ڈبلو اے کی تعاون سے ایک پروقار تقریب منعقد

ٹھٹھہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی میں ڈی ڈبلو اے کی تعاون سے ایک پروقار تقریب منعقد

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی میں DWA کی تعاون سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئ جہاں معذور افراد میں موٹر سائیکل ویل چیئیر ٹرائ سائیکل اور چیک تقسیم کئے گئے جسمیں خصوصی شرکت صوبائ وزیر صادق علی میمن تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی غلام نبی نظامانی، معذور افراد ایسوسی ایشن کے رہنماء جاوید رئیس،

پی پی رہنماء امتیاز قریشی، پرنسپل اسکول ندیم ابراہیم موجود تھے صوبائ وزیر صادق علی میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہیکہ شہری اور دیہاتی کا فرق ختم ہو سندھ حکومت سندھ میں معذور افراد کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے میں کار آمد بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

نئے ترمیم شدہ بلدیاتی بل میں معذور افراد کے لئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے صادق میمن کا مزید کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی بل پر اپوزیشن کا اعتراض بلاجواز ہے بلدیاتی بل میں صرف صحت اور تعلیم کو صوبائ اداروں کے حوالہ کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن 2001, میں آمر کا لاگو بل لانے پر بضد ہے جو ناممکن ہے تقریب میں معذور افراد کے ورثاء بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں