ٹھٹھہ۔سوشل میڈیا پر کردار کشی کی جارہی ہے، نور محمد خشک
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گیل موری تعلقہ گھوڑا باری کے مکین نور محمد خشک نے میڈیا کو بتایا ہیکہ کچھ دن قبل میری گائیں چوری ہوئیں جسکی ایف آئ آر مقامی تھانہ میں معلوم چوروں کیخلاف کاٹی گئ اور یہ چوری ان پر ثابت بھی ہوئ اس حوالہ سے مذکورہ چوروں کے ورثاء نے میرے کیخلاف منفی پروپگینڈہ سوشل میڈیا پر کیا
اور میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے انکا یہ بھی کہنا ہیکہ ہمارا ایک آدمی بنام شریف ولد عیسی خشک کو پولیس نے گم کردیا ہے اس الزام کو رد کرتے ہوئے کہونگا کہ شریف خشک اس وقت بدین جیل میں بند ہے اس پر فرسٹ سول جج مکلی کے پاس کیس چل رہا ہے اس حوالہ سے علاقہ معزیزین نے بھی مجرموں کو سمجھایا ہے لیکن وہ کسی کی نہی مانتے یہ لوگ اعلی سطح کے کرمنل ہیں
ان پر ضلع میں مختلف ایف آئ آرز درج ہیں یہ لوگ سرعام جدید اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے شریف لوگوں کے گھروں کے سامنے ہوائ فائرنگ بھی کرتے رہتے ہیں کوئ انکی گرفت نہی کرتا جب سے ہم نے انکے خلاف ایف آئ آر درج کی ہے اور انکا بندہ بھی قید میں ہے تب سے یہ مسلسل ہمارے خلاف منفی پروپگینڈہ کرتے آرہے ہیں
ان سے ہماری جانوں اور املاک کا خطرہ ہے ایسے میں اگر ہمیں کچھ نقصان پہنچتا ہے تو اسکا ذمہ دار انکے سرپرستوں سمیت عثمان وڈو، فضلو خشک، الہی بخش خشک، شریف خشک اور بخشو خشک ہونگے میڈیا کے توسط سے میں آئ جی سندھ کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، ڈی آئ جی حیدرآباد اور ایس پی ٹھٹھہ سے اپیل کرتا ہوں
کہ ان نامی گرامی ڈاکووٴں کی گرفت کی جائے جن پر سجاول اور ٹھٹھہ میں متعدد ایف آئ آرز داخل ہیں دونوں ضلع کے ساتھ منسلک دریاء کے کچے علاقے اس وقت نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں جنکی گرفت کرتے ہوئے امن وامان کی راہ ہمورا کی جائے