منتخب ہوکر سب ڈویژن بیٹنی کی محرومیاں دور کرونگا، اشفاق بیٹنی
سرائے نورنگ(نثاربیٹنی سے) متحدہ مروت فریقی اتحاد سب ڈویژن بیٹنی چئیرمین شپ کے امیدوار اشفاق خان بیٹنی نے کہا ہے کہ منتخب ہوکر سب ڈویژن بیٹنی کی عوام کی محرومیاں دور کریں گے، ماضی میں کسی بھی منتخب نمائندے نے علاقہ میں کام نہیں کیا،یہ باتیں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیں،
اشفاق خان بیٹنی نے کہا کہ سب ڈویژن بیٹنی کی عوام زندگی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جو ماضی کے نمائندوں کی نااہلی اور عوام دشمنی پالیسیوں کی وجہ ہے، سب ڈویژن بیٹنی کی عوام کی محرومیاں دور کرنا میرا مشن ہے،
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ضم شدہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں اس لیے عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں، اہل اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ سب ڈویژن بیٹنی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے