اسلام گڑھ پیرگلی کے رہائشی ساجد حسین کی چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو 130

اسلام گڑھ پیرگلی کے رہائشی ساجد حسین کی چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو

اسلام گڑھ پیرگلی کے رہائشی ساجد حسین کی چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے) پیرگلی کے رہائشی ساجد حسین نے چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہِ جموں پیرگلی کے مقام پر گزشتہ سال ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے میری زرعی زمین بھی سلاہیڈ ہو گئی ہے مزید محکمہ شاہرات میرپور نے بھی لینڈ سلائیڈنگ کی از سر نو تعمیر کا کام شروع کردیا ہے

جس کے نتیجے میں میری زرعی زمین کو مزید نقصان پہنچے کا اندیشہ غریب آدمی ہوں کھیتی باڑی مشغلہ تھا مگر زرعی زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے بے حد پریشان ہوں متعدد بار بذریعہ میڈیا اعلیٰ احکام تک خبریں پہنچائیں مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی

حلقہ نمبر 2 چکسواری اسلام گڑھ کے کسی لیڈر ہمدردی کے لیے فون کال تک کرنا بھی گوارہ نہ سمجھا۔میری وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی وزیر مال چوہدری علی شان سونی ودیگر اعلیٰ احکام سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ میری سلاہیڈنگ سے متاثر ہونے والی زرعی زمین کے متبادل زمین الاٹ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں