خانیوال ڈی پی اوسید ندیم عباس کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں‘غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اوردیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 99

خانیوال ڈی پی اوسید ندیم عباس کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں‘غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اوردیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

خانیوال ڈی پی اوسید ندیم عباس کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں‘غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اوردیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

خانیوال13دسمبر21 (سعید احمد بھٹی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کی ہدایات پرڈی پی اوسید ندیم عباس کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں‘غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اوردیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ا س ضمن میں تھانہ کچا کھوہ اور تھانہ سٹی میانچنوں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹے کے میں 05 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکیے

اور 05 کلو 850 گرام چرس برآمد کی اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں تھانہ تلمبہ اور جہانیاں میں 2/2 مقدمات اور مخدوم پور،نواں شہر،سٹی چنوں اور صدر چنوں میں 1/1 مقدمات درج کرکے 08ملزمان کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمدکی گئیں‘ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

ڈی پی او کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شاباش دی گئی۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس کی جانب سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں