114

ضلع مہمند،تحصیل حلیمزئی شگئ گراونڈ میل چاندہ میں پی ٹی آئی کا انتخابی جلسہ

ضلع مہمند،تحصیل حلیمزئی شگئ گراونڈ میل چاندہ میں پی ٹی آئی کا انتخابی جلسہ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند،تحصیل حلیمزئی شگئ گراونڈ میل چاندہ میں پی ٹی آئی کا انتخابی جلسہ ۔ جلسے میں ایم این اے باجوڑ گل ظفر باغی، ایم این اے ساجد مہمند کے علاوہ سیکنڑوں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اسلام کے ٹھیکدار PTI کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ۔ ضلع مہمند میں 19 بڑے بڑے پراجیکٹس پر کام جاری ہیں ۔تین سالوں میں جتنی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں

۔اتنی ترقیاتی کامیں گزشتہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے ۔ایم این اے مہمند ساجد خان مہمند ،ایم این اے باجوڑ گل ظفر باغی اور امیدوار تحصیل چیئرمین امیراللہ جنیدی و دیگر کا اظہار خیال ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی شگئی گراؤنڈ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد ہوا ۔جلسے میں سیکنڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مہمند ساجد خان،

ایم این اے باجوڑ گل ظفر باغی امیدوار تحصیل چیئرمین مولانا امیراللہ جنیدی و دیگر نے کہا کہ اپوزیشن اور اسلام کے ٹھیکدار پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ۔بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیں گے ۔ ضلع مہمند میں پی ٹی آئی ایک بڑی بڑی سیاسی قوت کی طور پر ابھری ہے اور ضلع مہمند کے تمام سیاسی پارٹیاں اس قدر لوگ اکھٹا نہیں کر سکتے ۔جتنی ہم اکیلے ہی جمع کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں اسی طرح بڑے بڑے جلسے منعقد کرائیں گے

۔ہم اسلام کے نام پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔پاکستان میں اسلام کے نام پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے. 70 سالوں میں اس قدر ترقیاتی کامیں کسی نے نہیں کئے. جتنی ہم نے تین سال میں مکمل کئے ہیں ۔مہمند میں 19 بڑے بڑے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔جن میں یکہ غنڈ گریڈ اسٹیشن ۔خویزئ گریڈ اسٹیشن ۔14 فیڈز ۔160 کلومیٹر روڈ ۔مامد گٹ ہسپتال و دیگر ترقیاتی پراجیکٹس شامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا ۔کہ سیاسی مخالفین کو مہمند قوم کی ترقی ہضم نہیں ہوتی

۔انہوں نے عدالتی سٹے کے ذریعے ترقیاتی فنڈ روکھے رکھا تھا ۔لیکن انکو کچھ بھی نہیں ملا ۔قوم کو ان سے ضرور پوچھنا چاہیے ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ PTI ایک ناقابل شکست سیاسی پارٹی ہے ۔اج عوام نے ثابت کر دیا کہ 19 دسمبر کو عوام بلے پر مہر لگا کر امیدوار تحصیل چیئرمین بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں