دولتالہ یونین کونسل جاتلی میں انتقال ,پیدائش اندراج کے فارم کی عدم دستیابی عوام الناس کے لیے شدی مشکلات کا سامنا
دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل جاتلی میں انتقال ,پیداٸش اندراج کے فارم کی عدم دستیابی عوام الناس کے لیے شدی مشکلات کا سامنا مذکورہ فارم مختلف فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں سے مہنگے داموں حاصل کرنے پڑتے ہیں تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جاتلی آفس میں پیداٸش اور وفات کے اندراج کے فارم کی عدم دستیابی نے اہلیان یونین کونسل کی مشکلات میں اضافہ کر دیا دور دراز کے علاقوں سے اندراج کے لے سفری مشکلات کے
بعد یونین کونسل آفس پہنچے والوں کو سیکرٹری یونین کونسل فوٹو اسٹیٹ کی دکان پر روانہ کر دیتے ہیں جہاں فوٹو اسٹیٹ فارم مہنگے داموں فروخت کے جاتے ہیں جب کہ اس فارم کی قیمت 2 روپے سے زیادہ نہیں اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد یونین کونسلوں میں ایسے فارم موجود ہوتے ہیں اور عوا کو سہولت فراہم کی جاتی ہے
جب کہ جاتلی یونین کونسل کا بابا آدم ہی نرالا جہاں قدم قدم پر عوام کو مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری یونین کونسل کو یہ فارم دفتر میں ہی عوام کو مہیا کرنے کا پابند بنایا جاۓ