Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بحالی کیلئے دی گئی وزیراعظم کی تجاویز قبول نہیں، برطرف ملازمین کا احتجاج

بحالی کیلئے دی گئی وزیراعظم کی تجاویز قبول نہیں، برطرف ملازمین کا احتجاج

بحالی کیلئے دی گئی وزیراعظم کی تجاویز قبول نہیں، برطرف ملازمین کا احتجاج

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے خلاف مختلف سرکاری محکموں کے برطرف ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے تجاویز جمع کرائی گئی ہیں۔

وزیراعظم کی تجاویز پرمختلف سرکاری محکموں کے برطرف ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

ملازمین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی طرف سے بحالی کیلئے دی گئی تجاویز قبول نہیں لہٰذا وزیراعظم اپنی تجاویز پر نظرثانی کریں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے برطرف سرکاری ملازمین سے متعلق 3 ہدایات دی ہیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ گریڈ ایک سے 7 کے ملازمین کو بحال کیا جائے، گریڈ 8 سے17 تک کے ملازمین کا فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ایف پی ایس سی تین ماہ میں ملازمین کے ٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا، جو ملازمین ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں مستقل کردیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصور ہوں گے، ملازمین کو جو رقم دی جا چکی وہ ریکور نہیں کی جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=EClWnxfj5vs
Exit mobile version