96

آرمی پبلک سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قربانی کی ایک ایسی داستان رقم کی جو کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان

آرمی پبلک سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قربانی کی ایک ایسی داستان رقم کی جو کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان

پشاور۔15دسمبر ( سٹی رپورٹر):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا دلخراش واقعہ ملکی تاریخ کا نہایت اندوہناک سانحہ ہے ،

آرمی پبلک سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قربانی کی ایک ایسی داستان رقم کی جو کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی، اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے متحد ہوئے ، شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔ 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور کے دلخراش سانحہ کی ساتویں برسی کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج کا دن ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب انسانیت کے دشمنوں نے ننھے اور معصوم طالب علموں کو بے دردی سے قتل کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے متحد ہوئے ، حکومتی ، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا جو پرامن پاکستان کی طرف درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کرکے تاریخ رقم کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن متاثرہ والدین کیلئے نہایت کرب کا دن ہے کیونکہ اس دن ان کے جگرگوشے ہمیشہ کے لئے ان سے جدا ہو گئے مگر انہوں نے قربانی کی ایک ایسی داستان رقم کی جو کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدائے اے پی ایس کے خاندانوںکے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے صبروتحمل اور استقامت کا پہاڑ بن کر اپنے جگر گوشوں کی جدائی برداشت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں