Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ شاہراہِ جموں پیر گلی روڈ کو عام ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔متبادل کے طور پرسہار کنیلی روڈ کو استعمال کیا جارہا ہے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) شاہراہِ جموں پیر گلی روڈ کو عام ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔متبادل کے طور پرسہار کنیلی روڈ کو استعمال کیا جارہا ہے۔روڈ کے کنارے خود رو درختوں،پودوں اور جھاڑیوں نے روڈ کو ڈھانپ رکھا ہے۔جس کی وجہ سے اکثر موڑ اندھے اور خطرناک بن چکے ہیں

۔روڈ سے ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روڈ سے تارکول دھڑا دھڑ اکھڑ رہی ہے۔روڈ پر توجہ نہ دی گئی تو روڈ چند دنوں میں آثار قدیمہ میں بدل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے شاہراہِ جموں پیر گلی کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ کا تعمیراتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے سماہنی اور کھوئی رٹہ روڈ کی ساری ٹریفک سہار کنیلی روڈ پر منتقل کی گئی ہے لیکن روڈ کی دونوں سائیڈوں پر خود رو جھاڑیوں گھاس اور پودوں نے روڈ کو ڈھانپ رکھا ہے جس کی وجہ سے سامنے سے آنے والی ٹریفک نظر نہیں آتی

جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔روڈ سے فی الفور جھاڑیوں اور خود رو گھاس پھوس اور پودوں کو کاٹا جائے۔ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روڈ جگہ جگہ سے اکھڑ رہی ہے اگر پیچ ورک نہ ہوا تو روڈ چند دنوں میں ختم ہوکر نکارا ہو جائے گی۔لہذا روڈ کو استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال کے لئے بھی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Exit mobile version