اسلام گڑھ گورنمنٹ مڈل سکول مواہ رڑاہ کا کام انتہائی سست روی کا شکار۔کئی ماہ سے تعلیم کا نظام درہم برہم
اسلام گڑھ(کرائم رپورٹر) گورنمنٹ مڈل سکول مواہ رڑاہ کا کام انتہائی سست روی کا شکار۔کئی ماہ سے تعلیم کا نظام درہم برہم۔ٹھیکیدار ہفتہ بھر میں ایک آدھ دن لیبر پر بھیج کر کام کو لٹکا رہا ہے۔کام کا معیار بھی انتہائی ناقص۔ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کر کے کسی ذمہ دار شخص کو ٹھیکہ دیا جائے۔عوام علاقہ مواہ رڑاہ کا حکومت وقت سے پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول مواہ رڑاہ کی عمارت کے ہمراہ کمرہ جات کی تعمیر کا کام شروع تو گیا
لیکن ٹھیکیدار نے سکول کی عمارت اور بچوں کے مستقبل دونوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔عمارت کا کام شروع ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے سکول کے احاطہ میں تعمیراتی سامان پڑا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے تدریسی امور میں میں بھی خلل پیدا ہو رہا ہے۔دوسری طرف عمارت کا کام غیر معیاری اور سست روی کا بھی شکار ہے
۔عوام علاقہ نے ٹھیکیدار سے کام کے معیار اور رفتار کے حوالے سے بات کی تو اس نے کہا کہ میں نے ٹھیکہ انتہائی کم ریٹ پر لے لیا ہے اب ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے اور اس رقم میں اب اس کا معیار اور رفتار بہتر نہیں ہو سکتا۔لہذا حکومت وقت ٹھیکہ کو منسوخ کرتے ہوئے کسی ذمہ دار شخص کو ٹھیکہ دے جو سکول کی عمارت کو جلد مکمل کرے۔