ضلع مہمند ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کا بلدیاتی انتخابات کو پرامن طریقے سے انعقاد کے لئے ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی کا بلدیاتی انتخابات کو پرامن اور شفاف طریقے سے انعقاد کے لئے ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ۔
آج منگل کے روز ڈی پی مہمند صلاح الدین کنڈی کے سربراہی میں ڈی پی او آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس پی انوسٹیگیشن شکیل خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد خان اور ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتحابات کے دوران امن وامان کو بر قرار رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ڈی پی او مہمند نے اپنے بیان میں بتایا
کہ بلدیاتی امیدوارں کو الیکشن کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا۔ تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے اور الیکشن کے تین مراحل کمپین، پولنگ ڈے اور نتائج ہار جیت میں ایک دوسرے کے جذبات کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
ڈی پی او مہمند نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کیا جائے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ قانون شکنی اور نقص امن کے مرتکب عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوران کمپین و جلسوں میں اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور وال چاکنگ کے استعمال سے گریز کریں۔
ڈی پی او مہمند نے مزید بتایا کہ امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد، قانون کی بالادستی، قیام امن اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ان مقاصد کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ قانون شکنی اور امن امان میں رخنہ اندازی کے مرتکب عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی جائی گی۔