112

مہمند ضلع مہمند ،تحصیل حلیمزئی کے علاقہ تارو خیل میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام عظیم الشان انتخابی جلسہ

مہمند ضلع مہمند ،تحصیل حلیمزئی کے علاقہ تارو خیل میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام عظیم الشان انتخابی جلسہ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند ،تحصیل حلیمزئی کے علاقہ تارو خیل میں جمعیت علمائے اسلام کا پاور شو. بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام تارو خیل میں عظیم الشان انتخابی جلسہ. جلسے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت. شرکاء نے جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ ہر قسم تعاون اور سپورٹ کا وعدہ کیا۔ جلسے کے مہمان خصوصی مفتی طاہر اللہ درویش تھے۔

جلسے سے امیر جے یو آئی ضلع مہمند محمد عارف حقانی ،تحصیل چیرمین صافی و حلیمزئی مولانا تاج ولی خان، جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفار صافی، مولانا محبت خان،مولانا سمیع اللہ، مولانا عبد الحق، نزیر اندیش نے خطاب کیا. جلسے میں علاقے کے علمائے کرام، مشران اور نوجوانان بڑی تعداد میں شریک ہوئے

۔ مقررین نے کہا کہ پہلے کی طرح تحصیل حلیمزئی صافی سے صرف نہیں بلکہ تینوں سب ڈویژن سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے. اور عوام صرف کتاب کو ووٹ دیں گے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں