ٹھٹھہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں کے اسکولوں کالج و مدارس میں خراج عقیدت پیش کی گئیں 159

ٹھٹھہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں کے اسکولوں کالج و مدارس میں خراج عقیدت پیش کی گئیں

ٹھٹھہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں کے اسکولوں کالج و مدارس میں خراج عقیدت پیش کی گئیں

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں مکلی، گھارو، اور دھابیجی کے اسکولوں کالج و مدارس میں خراج عقیدت پیش کی گئیں اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا مکلی میں ضلعی انتظامیہ سماجی تنظیموں اور آر ڈی ایف سمیت مختلف این جی اوز کی جانب سے ریلی نکالی گئ

جسکی قیادت اے ڈی سی ٹھٹھہ ریاض لغاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی نے کی گھارو کے مدرسہ حمادیہ باب الاسلام میں قاری نعیم رازی کی معیت میں طلباء نے قرآن خوانی اور دعاء کی تقریب منعقد ہوئ دھابیجی میں پریس کلب کے صدر مقصود احمد جوکھیو کی صدارت میں شہداء اے پی ایس کو موم بتیاں جلاکر خراج پیش کیا اس موقع پر مری اتحاد کے جہانگیر خان مری، سابق کونسلر مولوی عبدالسلام تنولی،

پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے صوبائ کوآرڈیٹینر ڈاکٹر مشرف دیشانی، گسٹا رہنماء ماسٹر مراد ناہیو، صحافی سیف الملوک شاہ، امین فاروقی، شاہد سموں، مشتاق بھنمبھرو، فتح مری و دیگر شریک تھے دوسری جانب دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی میں پرنسپل رباب جہاں اور ملت ہائر سیکنڈری اسکول میں پرنسپل افشاں پروین سمیت زرین خان اسکول میں انجینئر شیر عالم تنولی کی سربراہی میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں

جہاں طلباء و اساتذہ نے شہداء اے پی ایس کو خراج پیش کیا جنکا کہنا تھا کہ اے پی ایس پشاور سانحہ انتہائی دردناک تھا جس میں شہید ہونے والے اسکول کے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں معصوم بچوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر ملک میں دہشتگردی کے خلاف پورے قوم کو متحد کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں