Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جہانیاں ہر ووٹر کا حق ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے ، یہی جمہوریت کا حسن ہے .اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ

جہانیاں ہر ووٹر کا حق ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے ، یہی جمہوریت کا حسن ہے .اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 206 خانیوال کے انتخاب کے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری، اسلامیہ ہائی سکول، ڈگری کالج خانیوال اور مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا. انتظامات ، سیکورٹی اور پولنگ بوتھ کا جائزہ لیا، پریزائیڈنگ آفیسرز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز کیا گیا تھا

اور اب تک بلا تعطل ووٹنگ کا عمل جاری ہے. اس دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے خواتین ووٹرز سے دریافت کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے عملے اور کسی بھی حوالے سے کوئی شکایت ہو تو بتائیں تاکہ فوری شکایت کا ازالہ کیا جا سکے. مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ ووٹنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہنا چاہیے کسی بھی قسم کی بدمزگی کی صورت میں انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں. ہر ووٹر کا حق ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے یہی جمہوریت کا حسن ہے.

Exit mobile version