سی ای او ایجوکیشن آفس شیخوپورہ میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
شیخوپورہ(شیخ محمد طیب نمائندہ خصوصی شیخوپورہ)سی ای او ایجوکیشن آفس شیخوپورہ میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں رانا خضر حیات فوکل پرسن شیخوپورہ برائے چیئرپرسن چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب اور نئے تعینات ہونیوالے سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب بھی موجود تھے- اس میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا-
چائلڈ پروٹیکشن کےحوالے سے خصوصی طور پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور انکی روشنی میں احکامات جاری کئے گئے- فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی، بچوں میں اکٹھے طلباء و طالبات کی جگہوں کی بجائے انکو علیحدہ علیحدہ جگہ دی جائے، سکول کونسلز میں خواتین کے لئے خواتین اور مردانہ میں مرد ہوگا، ہرسکول میں کلاس ٹیچرز اسمبلی کے بعد اپنے اپنے کلاس کے ذمہ دار ہونگے- کسی بھی حادثاتی معاملے کی فوری معلومات فراہم کی جائیں گی،
مشکوک افراد، ملازم یا کسی بھی قسم کی غلط حرکات پر فوری تبدیلی کی سفارشات اتھارٹی کو بھجوائی جائیں گی اور غفلت کی صورت میں متعلقہ ہیڈ ذمہ دار ہونگے- چائلڈ پروٹیکشن کے کمپلینٹ باکس کے اوپر ہیلپ لائن آویزاں ہوگی اور اس حوالے سے ڈپٹی ڈی ای اوز میل و فیمیل کو بطور فوکل پرسن چائلڈ کمپلینٹ باکس متعین کیا گیا ہے جو کہ ماہانہ کی بنیاد پر اپنی اپنی متعلقہ تحصیلوں کے باکسز سی ای او آفس لائیں گے جہاں فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن کی سربراہی میں اور سی ای او ایجوکیشن کی موجودگی میں کھولے جائیں گے
اور کمپلینٹس پر موقع پر ایکشن لیا جائے گا- یہ فیصلہ کیا گیا کہ مار نہیں پیار کے حکومت پنجاب کے ویژن کو سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، شکائت کی صورت میں سختی سے ایکشن لیا جائے گا اور کسی جھوٹی شکائت یا محض الزام تراشی پر بھی فوری سخت ایکشن ہوگا- جن سکولز میں جگہ یا کمرے اضافی زیادہ موجود ہیں وہاں الگ الگ بچوں اور بچیوں کی کلاسز اور کھیل کود و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی
علیحدہ علیحدہ انتظام ہوگا- اس موقع پر فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن ضلع شیخوپورہ رانا خضر حیات اور سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ شفقت حبیب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بچوں کیساتھ اساتذہ پیار و شفقت سے پیش آئیں کیونکہ یہ پیغمبرانہ پیشہ ہے- اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ شفقت حبیب کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی معیار کو پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر لانا چاہتے ہیں جسکی اس موقع پر موجود جملہ افسران نے متفقہ طور پر تائید کی- اختتام پر خیر و برکت اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی- اس موقع پر جملہ ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور متعلقہ دیگر افسران بھی موجود تھے