خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں این سی اوسی کےمطابق ہوں گی۔میدانی علاقوں میں چھٹیاں3 جنوری سے 12 جنوری تک ہوں گی
جب کہ پہاڑی علاقوں میں چھٹیاں 24 دسمبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوں گی۔
یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ زیادہ ویکسی نیشن تعلیمی ادارے کھلے رہنے پرہی ہوسکتی ہے کیونکہ لاکھوں طلبا نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے۔