اسلام گڑھ نائب تحصیلدار اسلام گڑھ کی طرف سے تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی 153

اسلام گڑھ نائب تحصیلدار اسلام گڑھ کی طرف سے تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی

اسلام گڑھ نائب تحصیلدار اسلام گڑھ کی طرف سے تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) نائب تحصیلدار اسلام گڑھ کی طرف سے تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کے خلاف اسلام گڑھ کی تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی، اسلام گڑھ بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن، میرپور کوٹلی روڈ بلاک، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سرپرست اعلیٰ پرویز اختر چوھدری کے خلاف ہونے والے من گھڑت پرچہ کو واپس لینے کا مطالبہ

، افسر مال کی موقع پر آمد، ہڑتال کے شرکاء سے مذاکرات،

ایف آئی آر کو فی الحال التواء میں رکھ دیا گیا، ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی اور منگل کو ڈپٹی کمشنر میرپور سے ملاقات تک ہڑتال موخر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار اسلام گڑھ کی طرف سرپرست اعلیٰ انجمن تاجراں اسلام گڑھ چوھدری پرویز اختر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے اور پرچہ درج کرنے کے خلاف اسلام گڑھ کے تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی۔ اسلام گڑھ بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں بند، میرپور کوٹلی روڈ بلاک کردی گئی جس سے گاڑیوں کی لمبی

لائنیں لگ گئیں جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتال کے شرکاء نے نائب تحصیلدار اسلام گڑھ کے تبادلے اور ایف آر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ وہ نائب تحصیلدار کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام گڑھ کی تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ شہر کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے اسلام گڑھ کی تاجر برادری نے ہر دور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اسلام گڑھ میں پہلے بھی بہت سے

آفیسران تعینات رہے جن کا رویہ تاجروں اورعام شہریوں کے ساتھ مثالی رہا ہے لیکن اس وقت تعینات نائب تحصیلدار نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر عام سرپرست اعلیٰ کو گالیاں دیں جو ناقاقبل برداشت ہے۔ چوھدری پرویز اختر اور ان کے والد حاجی محمد رمضان کی اسلام گڑھ بازار کے لیے خدمات لازوال ہیں۔ ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور پرچہ واپس ہونے اور نائب تحصیلدار کے تبادلے

تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ افسر مال میرپور نے موقع پر آکر ہڑتال کے شرکاء سے مذاکرات کیے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ کو ہدایت دی کہ وہ پرچہ کے معاملہ کو فی الحال التوا میں رکھیں اور یہ طے پایا کہ بروز منگل اسلام گڑھ کے تاجر برادری کی ڈپٹی کمشنر میرپور کے ساتھ ملاقات کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس پر ہڑتال کے شرکاء نے منگل تک ہڑتال مو خر کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں