124

ضلع مہمند، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے اور عوام کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے فلیگ مارچ

ضلع مہمند، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے اور عوام کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے فلیگ مارچ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے اور عوام کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے فلیگ مارچ کیا ۔تفصیلات کے مطابق آج ڈی سی مہمند غلام حبیب اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں ہیڈکوارٹرز غلنئی میں بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے اور عوام کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے فلیگ مارچ اور ریلی نکالی ۔ جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد خان، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور درجنوں عوام نے شرکت کی۔
آج کی اس فلیگ مارچ کا مقصد آمدہ بلدیاتی انتخابات کو پرامن بنانے اور عوام میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ مہمند پولیس ہر لحاظ سے آمدہ انتخابات کیلئے الرٹ ہے۔اس دوران ڈی پی او مہمند نے کہا کہ مہمند پولیس عوام کی پولیس ہے اور عوامی تعاون سے اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے. اور مجھے امید ہے

کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں عوام اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔ مہمند پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام اپنے اندر تحفظ کے احساس کو مضبوط کریں۔ اور بلدیاتی انتخابات میں کسی بھیناخوشگوار صورتحال میں پولیس کے ساتھ بروقت رابطہ کریں۔فلیگ مارچ کے پرامن اختتام پر پولیس، انتظامیہ اور عوام نے پاکستان کی خوشحالی، امن و امان اور ترقی کیلئے دعائیں مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں