باجوڑ میں خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ، 6 زخمی ، جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس اۤفیسرعبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نےدھماکےمیں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=cMnKxINrdRg&t=1s