صحت کارڈ کے حوالے سے پیشرفت پی ٹی آئی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ اویس رانا 143

صحت کارڈ کے حوالے سے پیشرفت پی ٹی آئی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ اویس رانا

صحت کارڈ کے حوالے سے پیشرفت پی ٹی آئی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ اویس رانا

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ملکی ترقی و خوشحالی کا نیا باب شروع ہوا ہے- ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ اویس رانا نے مقامی ہال میں منعقدہ میٹنگ کے موقع پر صحافی و کالمسٹ بیوروچیف شیخوپورہ شیخ محمد طیب سے ملاقات کے موقع پر دوران گفتگو کیا- انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے پیشرفت پی ٹی آئی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے- انہوں نے کہا

کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کو صحت کارڈ کی سہولت میسر کی جوکہ ہمیشہ سے خواب رہا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کردکھایا- اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ سال مارچ تک پنجاب میں ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا جس سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا علاج کروایا جا سکے گا،

پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پر 3سالوں میں 440ارب روپے خرچ ہوں گے- انہوں نے دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کو خوب سراہا اور ملکی خدمات کے حوالے اہم سنگ میل قرار دیا جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں