Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شیخوپورہ میں چائنیز لینگویج کورس کا آغاز

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شیخوپورہ میں چائنیز لینگویج کورس کا آغاز کیا جارہا ہے- ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شیخوپورہ جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے بتایا کہ یہ چائنیز لینگویج کورس بالکل مفت کروایا جارہا ہے جوکہ 3 ماہ دورانیہ پر مشتمل ہوگا اور حکومت پنجاب کی جانب سے بالکل مفت کروایا جارہا ہے

اور کلاسز کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہوگا جسمیں مردوخواتین شامل ہونگے- انہوں نے بتایا کہ کورس کی رجسٹریشن کے لئے تعلیمی معیار کم از کم میٹرک مقرر کیا گیا ہے اور اس میں عمر کی کوئی حد نہیں ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورس میں شامل ریگولر طلباء و طالبات کو اختتام پر انعامات بھی دئیے جائیں گے-

پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شیخوپورہ جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تکنیکی تعلیم کے رجحان میں اضافہ کے لئے کوشاں ہیں تاکہ ملک میں تعلیمی و معاشی استحکام ہوسکے

Exit mobile version