سنگجانی مسائل کا گڑھ سنگجانی بازار کانٹا بچانے کے لئے لوڈ ٹرک گزرنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
سنگجانی(سنگجانی بیورو رپورٹ)مسائل کا گڑھ سنگجانی بازار کانٹا بچانے کے لئے لوڈ ٹرک گزرنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں صبح شام کانٹا بچانے کے لئے لوڈ ٹرک کا گزرنا ٹریفک جام رہنا عام ہو گیا جس کے باعث صبح سویرے دفاتر جلد پہنچنے والے اور شام کو واپس آنے والے شہری گھنٹوں گھنٹوں شہر کی بے ہنگم رش اور جام ٹریفک میں پھنس کے رہ گئے
۔ ٹریفک کے بے ہنگم رش کے باعث صبح سویرے دفاتر جانے والے اور شام کو واپس گھروں کو لوٹنے والے ملٹی گارڈن d-17 اور سنگجانی کے باسی گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے لگے۔اس ھوالے سے شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ آئے ٹیکس چور ڈرائیور حضرات نے زندگی اجیرن کر رکھی تھی سونے پر سوہاگہ دکانوں کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے والے راستہ بلاک کر دیتے ہیں
اس سے بھی ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اہل علاقہ سنگجانی کا جینا محال۔انتظامیہ سنگجانی سے گزرنے والے لوڈ تک پر پابندی عائد کرے اہل علاقہ۔ٹیکس چور ڈرائیور حضرات ٹرک کو کانٹے سے گزارنے کی بجائے ٹھٹھہ خلیل روڈ سے ہوتے ہوئے سنگجانی سے باہر نکل جاتے ہیں۔جس پر ان کو کانٹا ادا نہیں کرنا پڑتا۔ٹیکس چوری کے ساتھ ساتھ عوام کی پریشانی کا بھی باعث بننے لگے۔