تحصیل بار پپلاں الیکشن میں جیت کی روایت کو انشاءاللہ دہرائیں گے ، مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ
اسلام آباد(بیورو چیف)تحصیل بار پپلاں کہ الیکشن میں جیت کی روایت کو انشاءاللہ دہرائیں گے مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ۔تحصیل بار پپلاں کے امدہ انتخابات میں میاں وزیر احمد مخدوم کی بطور امیدوار صدر بار نامزدگی ہمارے گروپ کا متفقہ فیصلہ ہے۔ پچھلے دو سال کی کارکردگی اور بار میں نئی روایات ہماری کامیابی کی نوید لے کر آئیں گی۔ روایتی سیاست سے ہٹ کر نئے گروپ کی تشکیل اور کامیابیوں کا سلسلہ انشااللہ جاری و ساری رہے گا
۔وزیر احمد مخدوم کی کامیابی سے باری کی سیاست کا انشاءاللہ خاتمہ ہوگا۔ نوجوان وکلاء کے مسائل اور ان کا حل ہمارے گروپ کی اولین ترجیح ہیں۔ وزیر احمد مخدوم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ایک منجھے ہوئے اور کامیاب وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے بار نمائندہ ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ نوجوان وکلاء جو ہمارے گروپ کا حصہ ہوں گے ان کو ترجیحی بنیادوں پر سیاست اور وکالت دونوں میدانوں میں آگے آنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
مسز نائلہ مشتاق احمددھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابقہ فنانس سیکرٹری تحصیل بار پپلاں، مشتاق احمددھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابقہ جائنٹ سیکرٹری تحصیل بار پپلاں، ملک جواد مظہر دھون ایڈووکیٹ سابقہ صدر تحصیل بار پپلاں، وزیر احمد مخدوم ایڈووکیٹ کو انشااللہ ضرور کامیاب کروائیں گے۔ 9 جنوری کا سورج انشاءاللہ وزیر مخدوم ایڈووکیٹ کی اور یونائیٹڈ لائرز گروپ کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔