اسلام گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں قائد اعظم محمد علی جناح تاریخ ساز شخصیت تھے تقریری مقابلہ کا انعقاد 124

اسلام گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں قائد اعظم محمد علی جناح تاریخ ساز شخصیت تھے تقریری مقابلہ کا انعقاد

اسلام گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں قائد اعظم محمد علی جناح تاریخ ساز شخصیت تھے تقریری مقابلہ کا انعقاد

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد الیاس کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں قائد اعظم محمد علی جناح تاریخ ساز شخصیت تھے تقریری مقابلہ ہوا۔مقابلہ میں پہلی پوزیشن مڈل سکول ڈھلہ کے طالب علم محمد حسیب نے حاصل کی۔جبکہ دوسری پوزیشن ہائی سکول ڈھانگری بالا کےحسنین یاسین اور تیسری پوزیشن محمد ارسلان مڈل سکول حمید آباد چکسواری نے حاصل کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بزم ادب کمیٹی کے انچارج محمد انور نے سرانجام دئیے

۔انچارج صدر معلم محمد لیاقت مغل نے حلقہ دو چکسواری کے جن اداروں نے شرکت کی ان کے اساتذہ اکرام کو ہائی سکول اسلام گڑھ آمد پر خوش آمدید کہا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد الیاس کا قائد اعظم کی شخصیت کے حوالے سے تقریری مقابلہ کا انعقاد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔پوزیشن ہولڈر طلبا کو مبارکباد دی اور جو بچے نمائندگی کرنے کے لیے نامزد ہوکر مقابلہ میں شامل ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں سات اداروں ہائی سکول پنیام،ہائی سکول ڈھانگری بالا،ہائی سکول بڑجن،

مڈل سکول مواہ مٹھی جنڈ،مڈل سکول حمید آباد چکسواری،ہائی سکول اسلام گڑھ،مڈل سکول ڈھلہ اسلام گڑھ کے مقرر طلبا نے حصہ لیا۔پوزیشن ہولڈر طلبا کو انعامات دیئے گئے۔تقریب سے ماسٹر محمد یاسین ہائی اسکول ڈھانگری بالا نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے انعقاد میں ادارے کے فزیکل مدرس ظہیر اسلام،عبدالمجید،علی سرفراز،محمد عمران اور قاری عمران الطاف محترک رہے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حیدر علی نے کیا جبکہ ہدیہ نعت سعد بشیر نے پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں