لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں ساس کامیاب، بہو کو شکست
لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں ساس کامیاب، بہو کو شکست
صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں ساس کامیاب جبکہ بہو ہار گئی۔
غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی امیدوار اور ساس دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ہرایا۔
دنیا بی بی نے 402 ووٹ لیے اور ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لال پری جانہ نے 401 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد امیدوار بہو رابعہ بی بی کو ویلج کونسل ترکزئی 2 میں56 ووٹوں سے شکست ہوگئی۔ آزاد امیدوار بہو رابعہ بی بی کو جے یو آئی کی خاتون امیدوار نے ہرایا۔
https://youtu.be/Yt0kvBa_FRM