ڈی پی او،خانیوال کی دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں جاکر عیادت کی
خانیوال20دسمبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے فٹبال چوک پر قائم مقامی پیزا شاپ الکیف کے کچن میں گیس کھلی رہنے کی وجہ سے دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں جاکر عیادت کی اورمعلومات دریافت کی۔انہوں نے ہسپتال عملہ کو زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی بارے ہدایات جاری کیں۔بعدازاں ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ بھی کیا
جہاں ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر وسیم سیال نے گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہونے بارے بریف کیا۔یاد رہے گزشتہ رات الکیف پیزا کے کچن میں گیس کھلی رہنے سے گیس جمع ہوتی رہی صبح کوکنگ اون چلانے پر گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہواجس سے موقع پر موجود تین افراد زخمی ہوگئے
تاہم دھماکہ میں زخمی ہونیوالے افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کا علاج معالجہ جاری ہے جو خطرے سے باہر ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرکاروائی شروع کردی اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے۔