125

شیخ بابا وی سی 12 میں ضلعی انتظامیہ مہمند پولیس کی حکومتی پارٹی کی گٹھ جوڑ سے نتائج تبدیلی کی کوشش

شیخ بابا وی سی 12 میں ضلعی انتظامیہ مہمند پولیس کی حکومتی پارٹی کی گٹھ جوڑ سے نتائج تبدیلی کی کوشش

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)شیخ بابا وی سی 12 میں ضلعی انتظامیہ مہمند پولیس کی حکومتی پارٹی کی گٹھ جوڑ سے نتائج تبدیلی کی کوشش میں ہزاروں مرد و خواتین پہلی بلدیاتی ووٹ ڈالنے سے محروم کر دیئے گئے۔ 75 سال بعد پہلی مرتبہ سابقہ فاٹا میں قوم کی خدمت کے لئے بلدیاتی نظام کو ناکام بنا دی گئی ہے۔

پسماندہ علاقے کے لوگ پاکستان کے مختلف شہروں میں تجارت کی غرض سے مقیم ہیں ہر ووٹرز ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنے مستقبل کے انتخاب کی کوشش میں مہمند پولیس اور مہمند انتظامیہ کے ہاتھوں بے توقیری کے شکار ہوئے۔ خواتین ووٹرز کو خوفزدہ کرکے ووٹ سے دور رکھا گیا۔ ان زودوکوب کیا گیا

خواتین ووٹرز کے ساتھ توہین آمیز رویا رویوں کی وجہ سے ووٹ پول نہیں کیا۔ پنجاب سے خواتین پولنگ عملہ لایا گیا تھا۔ دوبارہ انتحابات کرائے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی کے دورافتادہ سرحدی علاقے شیخ بابا وی سی 12 کے بلدیاتی الیکشن امیدوارں محمد گل، عبدالولی مظہر یوتھ کونسلر اور دیگر نے درجنوں زیادہ سپورٹرز کے ساتھ مہمند پریس کلب میں پیر کے روز ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الزام لگایا

کہ ہمارے علاقے وی سی 12 شیخ بابا، گلونو اور چمرکنڈ میں پولنگ کے دوران انتظامیہ اور مہمند کی چشمِ پوشی سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ورکروں نے راتوں رات پولنگ سٹیشنز اپنے گھروں اور حجروں میں منتقل کر دیئے۔ اور اپنی پارٹی کے علاؤہ باقی تمام امیدواروں کے مرد ووٹرز کے ساتھ بدتمیزی کی گئ۔خواتین پر بھی لاٹھیاں چارج اور خوفزدہ کر کے ووٹ ڈالنے سے محروم کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دس ہزار ووٹرز پر مشتمل وی سی 12 میں ان حربوں کی وجہ سے ایک ہزار تک ووٹ پول ہوسکے۔

پشاور، پنڈی، لاہور کراچی اور دیگر شہروں میں تجارت کے عرض سے مقیم شیخ بابا، گلونو،چمرکنڈ اور شینواری کے ہزاروں لوگ بھاری اخراجات کر کے بھی اپنے پہلے بلدیاتی انتخابات میں رائے کے استعمال سے محروم رہے۔جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔کہ ٹیکنیکل طرقے سے دھاندلی کر کے سینکڑوں سپورٹرز کے امیدواروں کو ہرایا گیا۔اس لئے ہم اس نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے ڈی ار او مہمند، الیکشن کمشنر مہمند اور دیگر متعلقہ حکام سے 3 روز میں وی سی 12 صافی شیخ بابا میں دوبارہ آزادانہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔اور دھمکی دی کہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔اور انصاف کے حصول کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں