122

ضلع مہمندہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کا استعداد کار بڑھانے کے لئے ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی قائم

ضلع مہمندہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کا استعداد کار بڑھانے کے لئے ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی قائم

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمندہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کا استعداد کار بڑھانے کے لئے ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی قائم۔تین قومی مشران اور تین سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی ہسپتال کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات کی نشاندہی کریگی۔کمیٹی کا پہلا دورہ، ہسپتال کے لئے ہنگامی بنیاد پر بجلی ٹرانسفرمر ،کینٹین کا قیام اور میڈیکل سٹاف کے رہائشی ھاسٹلز کوغیرمتعلقہ محکموں سے فوری خالی کرنے کی سفارش صوبائی محکمہ صحت کو کردی۔
تفصیلات کے

مطابق حکومتی پالیسی کے مراکز صحت کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کی عرض سے ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹیوں کے قیام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئےقبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لئے بھی ایچ ایم سی کمیٹی بنا دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور مشاورت سے کمیٹی میں نامور قبائلی مشران ملک نادر منان، ملک عطاء اللہ،ملک نذیر خان،اے ڈی سی نمائندہ، تحصیل میونسپل آفیسر اپر مہمند پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی۔جس کے چئیرمین ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد حیات آفریدی ہونگے

۔ایچ ایم سی غلنئی ہسپتال کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ایم ایس آفس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی ممبران غلنئی ہسپتال کے تمام شعبوں کا بھی معائنہ کیا ۔اور کیجولٹی، لیبر روم،او ٹی اور وارڈز کی فعالیت پر خوشی کا اظہار کیا ۔اور ہسپتال کی ضروریات میں فوری طور پر بجلی کا KV200ٹرانسفرمر لگانے،میڈیکل سٹاف اور مریضوں کی سہولت کے لئے کینٹین قائم کرنے، اوپی ڈی انتظارگاہوں پر شیڈ لگانے اور ہنگامی طور پر ہسپتال کے

میڈیکل سٹاف و ڈاکٹرز کے ھاسٹل کو غیر متعلقہ دفاتراورمحکموں سے فوری طور خالی کرانے کی سفارش اعلی حکام کو کردی۔ایم ایس ڈاکٹر حیات محمد آفریدی نے اس موقعہ پر کہا کہ ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی کے قیام سے ہسپتال انتظامیہ، قومی مشران اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ہیڈکوارٹر ہسپتال کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔انہوں نے ضلع مہمند کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم کے بیماری کی علاج کے لئے ڈی ایچ کیو غلنئی سے رجوع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں