141

ضلع مہمند:مہمند لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی مہمند پریس کلب میں کی گئی

ضلع مہمند:مہمند لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی مہمند پریس کلب میں کی گئی

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند:مہمند لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی مہمند پریس کلب میں کی گئی۔اس موقع پر مہمند لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسرمیر ویس خان مہمند اور مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور عہدیدار موجود تھے۔
تقریب رونمائی کے دوران شکیل خان حلیمزئی نے کہا کہ مہمند کرکٹ لیگ کے انعقاد سے مقامی کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ اور ان کی صلاحیتوں کے اظہار اور نکھار کا موقع مل کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی راہ کھلے گی۔انہوں نے کہا کہ مہمند کرکٹ لیگ کا انعقاد سمنات کرکٹ گراؤنڈ شبقدر پر ہوگا۔

جہاں ضلع مہمند کے تمام 8 تحصیلوں سے ایک ایک ٹیم اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔ہر ٹیم میں 8 مقامی کھلاڑی اور تین باہر کے اضلاع سے یا قومی کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔ٹرافی کے تقریب رونمائی کے موقع پر الحامد منرل کے منیجنگ ڈائریکٹر میرویس خان مہمند کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند کے نوجوانوں کو انہی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مہمند لیگ کو سپانسر کر رہے ہیں۔اور امید ہے کہ ضلع مہمند سے بہترین کرکٹ فلیئر سامنے آئیں گے۔

مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن والوں کا کہنا تھا کہ اب تک چار تحصیلوں سے کرکٹ ٹیموں کی خریداری ہوچکی ہے جس کی فیس ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ہیں۔اور باقی بھی بہت جلد فروخت ہو کر سپانسر مل جائیں گے۔ضلع مہمند کے نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر ملنے والا ہے اور اگلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی بولی کا ہے کہ ہر تحصیل کے ٹیم کے سپانسرمین اور ٹیم منیجر اپنی ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں