Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ ویژن اگین چیرٹی کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اسلام گڑھ کالج گراونڈ میں شاندار انعقاد

اسلام گڑھ ویژن اگین چیرٹی کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اسلام گڑھ کالج گراونڈ میں شاندار انعقاد

اسلام گڑھ ویژن اگین چیرٹی کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اسلام گڑھ کالج گراونڈ میں شاندار انعقاد

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے)ویژن اگین چیرٹی (vision again charity)کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اسلام گڑھ کالج گراونڈ میں شاندار انعقاد .پائلٹ کلب میرپور نے فاہنل میچ میں حنیف شہید فٹ بال کلب کو زبردست مقابلے میں دو کےمقابلے چار گول سے ہرا دیا.فاہنل میچ میں سینکڑوں کی تعداد میں شاہقین نے شاندار میچ کو انجواے کیا.

تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ بوائزکالج گراونڈ میں ویژن اگین چیرٹی گلاسگو کے چیرمین حاجی محمد رمضان کی.خصوصی کاوش سے نوجوانوں کو برایئوں سے.دور رکھنے اور کھیل کے میدان.آباد رکھنے کے.لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا .ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں چکسواری میرپور کھڑی جاتلاں اور اسلام گڑھ کی ٹیموں نے حصہ لیا.ان میں سے چکسواری .کھڑی .میرپور اور حنیف شہید فٹ بال کلب اسلام گڑھ کی ٹیموں نے سیمی فاہنل کے لیے کوالیفائی کیا .فاہنل میچ گزشتہ روز بوائز ڈگری کالج گراونڈ میں حنیف شہید فٹ بال کلب اور پائلٹ فٹ بال کلب میرپور کے درمیان کھیلا گیا

.فاہنل میچ میں پائلٹ کلب میرپور نے شاندار مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے 4 گول سے حنیف شہید فٹ بال کلب کو ہرا دیا.حنیف شہید کلب اسلام گڑھ کی طرف سے دونوں گول باوا وسیم نے جبکہ پائلٹ فٹ بال کلب میرپور کی طرف سے 3.گول عماد مادی نے کیے اور مین آف دی میچ قرار پاے.ایک گول روحیل نے کیا.

ونر ٹیم کو موٹر ساہیکل اور کپ جبکہ رنر ٹیم کو کپ اور 10.ہزار روپے نقد انعام دیا.گیا اس کے علاوہ تمام پلیرز کو انعامات دہیے گے.فاہنل میچ کو دیکھنے کے لیے شایقین کی بڑی تعداد موجود تھی میچ ریفری کے فرایض محمد رضوان رمضان نے نہایت احسن طریقے سے سر انجام دہیے .مہمانان خصوصی چوہدری محمد اقبال .چوہدری محمد عارف .توقیر نجیب ایڈووکیٹ .بابو مہربان حسین.حافظ منیر احمد فاہیکو.مرزا عاشق حسین.ملک الیاس اعوان مرکزی صدر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر جاوید اقبال بٹ .اور دیگر معززین بھی سٹیج پر موجود تھے.

اس دوران چیرمین ویژن اگین چیرٹی گلاسگو چوہدری محمد رمضان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں ہماری کوشس ہے کہ ہم ایک فٹ بال اکیڈمی بناہیں جہاں بچوں کو کھیلنے کے مواقع ملیں .اور بچے براہیوں کی طرف جانے کی.بجاے کھیلوں میں دلچسپی لیں.ٹورنامنٹ انتظامیہ میں مسیر رزاق نے اہم رول ادا کیا.

Exit mobile version