Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ ، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، سینئر صحافی حاجی عبدالروف و دیگر صحافیوں پر مشتمل وفد کی نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک سے ملاقات

شیخوپورہ ، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، سینئر صحافی حاجی عبدالروف و دیگر صحافیوں پر مشتمل وفد کی نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک سے ملاقات

شیخوپورہ ، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، سینئر صحافی حاجی عبدالروف و دیگر صحافیوں پر مشتمل وفد کی نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک سے ملاقات

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، سینئر صحافی حاجی عبدالروف و دیگر صحافیوں پر مشتمل وفد نے نٸے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ مقصود احمد لون سے ملاقات کی، ضلع شیخوپورہ تعیناتی پر ویلکم کرتے ہوۓ نیک تمناٶں کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا- اس موقع پر دوران گفتگو ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کو شیخوپورہ میں بڑھتے ہوئے

شیخوپورہ صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب اورسینئر صحافی حاجی عبدالروف نئے تعینات ہونیوالے ڈی ایس پی شیخوپورہ مقصود احمد لون کو ویلکم کرتے ہوئے گلدستہ پیش کررہے ہیں

ٹریفک مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور اس ضمن میں عوامی شکایات کے حل میں حائل رکاوٹوں کی بھی نشاندہی کی گئی جس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ مقصود احمد لون نے بتایا کہ ان جملہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے مہم کا آغاز کیا جائے گا

تاکہ شہریوں اور محکمہ ٹریفک پولیس کے مابین ہم آہنگی کی فضا پیدا ہوسکے اور قوانین کی پاسداری میں اہم پیشرفت ہوسکے- یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مقصود احمد لون شیخوپورہ میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعینات رہ چکے ہیں اور دوبارہ یہاں تعینات کئے گئے ہیں، ان کی گذشتہ تعیناتی کے دوران نظام ٹریفک مثالی خطوط پر استوار رہا

جس پر شہری حلقوں سمیت تمام شعبہ ہاۓ زندگی کی طرف سے سراہا گیا اور امید کی گئی ہے کہ اپنی تعیناتی کے دوران جلد جملہ ٹریفک مسائل کا حل کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے- مقصود احمد لون نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، سینئر صحافی حاجی عبدالروف و دیگر جملہ صحافیوں کا شکریہ ادا کیا

Exit mobile version