ایس-ایچ-او تھانہ اسلام گڑھ نے معہ نفری حسب الحکم آفیسران بالا درج ذیل کاروایاں
اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے ) آج مورخہ 22/12/2021 کو سید افتخار حسین شاہ ایس-ایچ-او تھانہ اسلام گڑھ نے معہ نفری حسب الحکم آفیسران بالا درج ذیل کاروایاں کیں۔ 1) مقدمہ علت نمبر 164/21 مورخہ 22/12/2021 جرائم CNSA 9B/15
ملزم ذیشان علی ولد محمد بشارت قوم مغل ساکن عزیزآباد کلیال بینسی سے چرس گردہ 200 گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔
2) ایک کس مجرم اشتہاری محمدشفیق ولد محمد صدیق قوم جٹ ساکن جموعی اسلام گڑھ مقدمہ علت نمبر
52/21مورخہ 11/05/21 بجرائم 3/4 AM کو گرفتار کر لیا۔
3) آوارہ گردی میں رضوان ولد محمد مالک قوم جٹ ساکن بھاگوشاہ پور شکریلہ تحصیل و ضلع گجرات اور وحید اللہ ولد بادشاہ رحیم قوم پٹھان ساکن ہنگو تحصیل ہنگو ضلع کوہاٹ کو زیر دفع 55/109ض ف گرفتار کیا۔
4) دوران جنرل ہولڈاپ ہمراہ ٹریفک پولیس کو رکھتے ہوئے 42چالان، 5000 روپے جرمانہ بدوں ہیلمٹ/ بدوں کاغذات/ بدوں نمبر پلیٹ کیا گیا ہے۔
اور 30 گاڑیوں کی چیکنگ اور پڑتال کاغذات کی گئی۔