ضلع مہمند۔نام نہاد اور غیر منصفانہ بلدیاتی انتخابات یکسر مسترد کرتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی پی پی کا پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند۔نام نہاد اور غیر منصفانہ بلدیاتی انتخابات یکسر مسترد کرتے ہیں۔ایک منظم سازش کی تحت دھاندلی ہوئی۔الیکشن کے تمام انتظامات مایوسی کن تھے۔الیکشن سٹاف کی بیشتر اہلکاروں نے امیدواران کے ہاں رات گزار دی۔دھاندلی کے لئے کئی اہلکار راتوں رات تبدیل کر دی۔خواتین کی زیادہ تر پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ ایجنٹس کئی گھنٹے مکمل باہر رکھے تھے۔بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ثبوت کے لئے درجنوں ووٹ پرچیاں پیش کردی۔مزید شواہد بھی موجود ہیں
۔منظور نظر لوگوں کو کامیاب بنانے کے لئے ڈی سی اور ڈی پی او مہمند نے این سی غلنئی کےووٹ باکس لے گئے۔منظور نظر ووٹران کو ووٹ پول کرنے کا موقع دیا گیا۔صاف و شفاف انتخابات کے بجائے سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ نے جانبداری کا ثبوت پیش کر دی۔آئندہ انتخابات سے عوام کی نفرت پیدا ہو گئے۔الیکشن کمیشن فوری ایکشن لے ورنہ سخت فیصلوں پر مجبور ہونگے۔بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی پی پی کا پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ۔
پاکستان پیپلز پارٹی قبائلی ضلع مہمند کے مقامی رہنماؤں ارشد بختیار، فضل ہادی، سرتاج خان، رامداد ودیگر نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔اور عوام رائے کا کھلا مذاق اڑایا گیا۔جن کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔جبکہ بلدیاتی انتخابات میں ناقص انتظامات سےایک منظم سازش کی تحت دھاندلی ہوئی ہے۔
جس میں پولیس اور انتظامیہ برابر شریک تھا۔جوکہ منظور نظر افراد کو کامیاب بنانے کے لئے راہ ہموار کرنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ الیکشن عملہ نے امیدواران کی ہاں رات گزاری دی۔اورلذیذکھانوں سے شکم سیرہوگئے۔منظور نظر امیدواران کو کامیاب بنانے کے لئے راتوں رات بیشتر اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت کے لئے درجنوں ووٹ پرچیاں میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر اور منظور نظر امیدواران کو کامیاب بنانے کے لئے مد مقابل امیدواروں کے ووٹ پرچیاں پھاڑ دی گئی ہیں۔جس کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے ثبوت کے طور پر اکٹھے کئے گئے ہیں۔
اور این سی غلنئی میں باکس گنتی کے لئے ڈی سی اور ڈی پی او مہمند نے غلنئی لائے گئے۔جوکہ دھاندلی کا واضح ثبوت ہے۔چونکہ خواتین پولنگ اسٹیشنوں میں مخصوص امیدواروں کے ووٹرز کو مواقع فراہم کی۔اور باقی دن بھر انتظار کے بعد ووٹ پول کئے بغیر واپس کر دی۔جبکہ زیادہ تر خواتین پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ ایجنٹس کئی گھنٹے باہر نکالے۔اور عملہ جعلی ٹپہ لگاتے رہے۔جن کو پہلے سے ہدایات میں بتائے گئے تھے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ الیکشن کی رات بعض امیدواران نے ووٹ خریداری کے لئے بھاری سرکاری رقم استعمال کیں۔جن کو غیر قانونی طریقوں سے جمع کیا تھا
۔انہوں نے پولنگ اسٹیشنوں میں کم ٹرن آوٹ ناقص انظامات قراردیا۔جو انتظامیہ اور الیکشن کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض پولنگ اسٹیشنوں اور عملہ کا تبادلہ سٹینو ڈی سی مہمند اور ایک کلاس کے کہنے پر ہوئے۔حالانکہ ناقص انتظامات اور دھاندلی کے خلاف ہر پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ اعتراضات جمع کی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناقص انتظامات اور دھاندلی سے عوام کا الیکشن سے جی بھر گیا۔
اگر فوری اقدامات نہ کی تو آئندہ الیکشن میں ووٹنگ پر برا اثرمرتب ہونگے۔انہوں نے دھاندلی میں ملوث افراد کو کیفر کردار اور دوبارہ صاف و شفاف الیکشن کا پرزور مطالبہ کیا۔انہوں نے دھمکی دی کہ فوری عملدرامد نہ ہونے سےسخت فیصلوں پر مجبور ہونگے۔پریس کانفرنس کے بعد پی پی پی کے کارکنان نے غلنئی بازار میں پشاور باجوڑ شاہراہ پر احتجاج دھرنا دیا اور شاہراہ کو کچھ وقت کے لئے ہر قسم آمد ورفت کے لئے بند رکھا۔