Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سی پیک موٹر وے روٹ سے ختم کرنا عوام سے زیادتی ہے اپنے حق کے لئے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے،ولیدناصر چودھری

سی پیک موٹر وے روٹ سے ختم کرنا عوام سے زیادتی ہے اپنے حق کے لئے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے،ولیدناصر چودھری

بہاولنگر (خرم شہزاد ملک سے) سی پیک موٹر وے روٹ سے ختم کرنا عوام سے زیادتی ہے اپنے حق کے لئے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار ولیدناصر چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر نے جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی تحریک برائے خوشحال بہاولنگر کے زیراہتمام سٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مقرریں میں ایوب عالم سنیئر نائب صدر آر یو جے بہاولنگر، شیخ فضل الٰہی صدر انجمن تاجران، قاسم علی شیخ سینئر صحافی ملک عزیز الرحمن طالب علم رہنما مبشرانعام سماجی رہنما چودھری بشیر احمد ساجد محمود گجر سینئر نائب صدر RUJ اسداللہ شاہ مجاہد کے علاوہ ضلعی رہنما خوشحال بہاولنگر کےجنرل سیکرٹری انجینئر چودھری گلزار احمد نے خطاب کیا مقریرین نے مشترکہ چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیا

رائیس ریسرچ سینٹر کی بحالی، گورنمنٹ اداروں میں فیسوں کے بے ہنگم اضافہ، منچن آباد اور ساہوکا دریا کے پلوں کی فوری تعمیر، میڈیکل کالج کی فوری اور جدید تعمیر، نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، بہاولپور صوبہ کی بحالی، اسٹڈیم پر سیاسی قبضہ کا خاتمہ، پینے کے پانی کی فراہمی ریلوے ٹریک کو لاہور سے لنک کرنے کا مطالبہ کیا

ولید ناصرچودھری امیر جماعت اسلامی و سرپرست خوشحال بہاولنگر تحریک نے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے تحریک کا دائرہ کا مکمل ضلع میں پھیلا نے کا اعلان کیا جس میں ہرتحصیل ہیڈکواٹر پر مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کے بعد بہاولنگر ضلعی ہیڈ کواٹر پر تاریخی احتجاج کیا جائے گا جس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا تسلسل جاری رکھا جائے گا
امیر ضلع نے مزید کہا کہ بہاولنگر کا پہلا حق یہی ہے کہ اس کو پاکستان کا حصہ تسلیم کیا جائے تاکہ ترقیاتی کام ہوسکیں سیدمحمد مسعود اقبال صدر خوشحال بہاولنگر تحریک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنمنٹ بہاولنگر موٹروے روٹ کا اعلان کرے دوسری صورت میں ہم احتجاج کو پورے ضلع میں پھیلائیں گے

انھوں مزید کہا کہ موجودہ حکومت بہاولنگر سے دشمنی والا سلوک رکھے ہوئے ہے وہ شہر میں ون وے روڈ کا مسلہ ہو ، صاف پانی ، میڈیکل کالج ،سب کو نظر انداز کۓ ہو ے ہے ، رائس ریسرچ سنٹر بھوت بنگلہ بناہواہے یونیورسٹی کا کیمپس نہ ہونے کے برابر ہے

Exit mobile version