کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ڈی پی او خانیوال
خانیوال23دسمبر21(سعید احمد بھٹی) کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں ہمیں محبت‘بھائی چارے‘مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر اپنے ملک او راپنے شہر میں امن وامان کے قیام میں اپنا اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا‘مسیحی برادری ملک بھر میں کرسمس ڈے منا رہی ہے
ان کی حفاظت او رخوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے خانیوال پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کیے ہیں تاکہ کوئی شرپسند ان کی خوشیوں کو ماند نہ کرسکے تاہم مسیحی پولیس ملازمین کرسمس کی خوشیوں کیساتھ ساتھ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے سکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دیں اور گرجا گھروں‘چرچز پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکے
۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سیدندیم عباس نے مسیحی پولیس ملازمین میں کیش اورتحائف دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے کہاکہ محکمہ پولیس کے دیگر ملازمین اپنے مسیحی پولیس ملازمین بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں‘کرسمس ڈے کے موقع پر ضلعی خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے
‘کرسمس کے روز ضلع خانیوال کی پولیس تمام گرجا گھروں اور دیگر تفریحی مقامات پر امن قائم رکھنے کیلئے چوکس ہے ا س سلسلہ میں اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔بعدازاں ڈی پی او سید ندیم عباس نے مسیحی پولیس ملازمین کیساتھ کرسمس کیک کاٹا اوران میں نقد انعام اورتحائف تقسیم کیے۔