ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کرسمس اور یوم قائد کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی(راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسرٹریفک ہیڈ کواٹر نے کرسمس اور یوم قائد کے موقع پر گرجا گھروں، پارکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بہترین روانی کے لیے راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر ٹریفک پولیس کے307اہلکار خصو صی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
۔انسداد ون ویلنگ کے لیے 06سپیشل سکواڈ بھی بنا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پرگرجا گھروں ،پارکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بہترین روانی کے لیے ضلع راولپنڈی کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ڈیوٹی آفیسر ہیڈکواٹر کے مطابق ٹریفک پولیس کے302ٹریفک اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
جن میں 12سرکل انچارجز سمیت،50انسپکٹرز،168ٹریفک وارڈنز اور 77ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں۔یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے06 سپیشل سکواڈ بھی بنا ئے گئے ہیں جو کہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کاتمام سرکل انچارجز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بہت اہم دین ہے لہذامحنت ،
ذمہ داری، ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر عوام الناس کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیںاور ٹریفک پلان پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوا م کے خادم ہیں دوران ڈرائیونگ روڈ یوزرز کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے ہمیں اللہ کی خوشنودی اور روڈ یوزرز کی آسانیوں کے لیے کام کرنا ہے تمام ٹریفک سٹاف دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔