کشمیر پریس کلب کے بانی ممبر خالد محمود مغل کے والد حاجی کرامت حسین وفات پاگئے 145

کشمیر پریس کلب کے بانی ممبر خالد محمود مغل کے والد حاجی کرامت حسین وفات پاگئے

کشمیر پریس کلب کے بانی ممبر خالد محمود مغل کے والد حاجی کرامت حسین وفات پاگئے

اسلام گڑھ(نامہ نگار) کشمیر پریس کلب کے بانی ممبر خالد محمود مغل کے والد حاجی کرامت حسین وفات پاگئے، نماز جنازہ میں ممبر اسمبلی چودھری قاسم مجید،حاجی ذوالفقار احمد مسلم کانفرنس کے بزرگ ممبر پاکستان پروفیشنل یونین آزاد کشمیر کے صدر جاوید بٹ ،سابق صدر اسلام گڑھ پریس کلب حاجی امانت اللہ ،ایڈیٹر آوازہ نیوز رمضان چغتائی پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری نمائندہ صدائے وقت راجہ نعمان حسین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔نماز جنازہ پرانا اسلام گڑھ میں ادا کی گئی،

مرحوم کو آبائی قبرستان میں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ پریس کلب کے سابق صدر وبانی ممبر رکن و عہدے دار خالد مغل کے والد کی نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن نمایاں شخصیات نے نمازجنازہ میں شرکت کی

ان میں ممبر اسمبلی چوھدری قاسم مجید، سابق وزیر حکومت طاہرکھوکھر،ممبر پریس فاونڈیشن و چیف ایڈیٹر روزنامہ شاہین محمد خالد چوھدری، ڈپٹی کسٹوڈین (ر) چوھدری خلیق الزماں، سابق چیرمین ایم ڈی اے چوھدری محمد حنیف، سابق چیرمین بلدیہ میرپور غلام رسول عوامی، سابق ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ لالہ تصدق علی رفیقی،صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ راجہ عرفان صادق، سپریم ہیڈ چنار پریس کلب چوھدری عبدالرزاق نیازی،

چوھدری امجد علی سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوھدری خالد فاروق، سابق مشیر حکومت چوھدری داودبندوروی، ضلعی صدر پیپلز یوتھ چوھدری لقمان لیاقت، اویس بھٹی ایڈوکیٹ، خان عبدالوحید خان، انجمن تاجراں میرپور کے صدر افتخار کھوکھر، سابق ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ محمد عظیم بھٹی،

سالار اعلی مسلم کانفرنس حاجی ذوالفقار علی، ممبر سی ای سی پیپلز پارٹی چوھدری ناظم علی، بابو بشارت حسین،سینئر مدرس ہائی سکول اسلام گڑھ چودھری محمد انور سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں