101

ضلع مہمند / کرسمس ہیڈکوارٹر غلنئ میں ضلعی انتظامیہ،ھلال احمر اور یوتھ افیئرز ڈسٹرکٹ مہمند کے اشتراک سے کرسمس کے خصوصی تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند / کرسمس ہیڈکوارٹر غلنئ میں ضلعی انتظامیہ،ھلال احمر اور یوتھ افیئرز ڈسٹرکٹ مہمند کے اشتراک سے کرسمس کے خصوصی تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند / کرسمس ہیڈکوارٹر غلنئ میں ضلعی انتظامیہ،ھلال احمر اور یوتھ افیئرز ڈسٹرکٹ مہمند کے اشتراک سے کرسمس کے خصوصی تقریب کا انعقاد،تقریب میں ایم این اے،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سمیت ہلال احمر مہمند اور یوتھ افیئرز کے حکام کی شرکت،
ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں عیسائیوں کی مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ،ھلال احمر اور یوتھ افیئرز کے اشتراک سے غلنئ چرچ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں ایم این اے ساجد خان مهمند ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زبیر خان ،،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ھلال احمر مہمند عرفان اللہ ،یوتھ افیسر عثمان خان کے علاوہ سیکرٹری ٹو ڈی سی ہمایون خان اور مسیحي برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
اس موقع پر بچوں نے اپنے مذہبی گیت پیش کئے اور مہمان خصوصی نے شرکاء سمیت کیک کاٹا۔اس موقع پر ایم این اے ساجد خان نے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے ملک کا اہم جز ہے اور انکے ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے،انہوں نے عیسائیوں کیلئے مختص کوٹے پر مکمل عمل درامد کرنے کا وعدہ کیا،

انہوں نے مسیحي برادری کیلئے ڈومیسائل اور مقبرے کیلئے جگہ مختص کرنے اور مسیحي برادری کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی یقین دہائ کرائ۔اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے بچوں کیلئے دو سو سکول بیگز اور غریب بچوں کیلئے ونٹر سوٹ ودیګر ضروری سامان دینے کا اعلان کیا۔خصوصی

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پچاس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا،تقریب کے اختتام پر ھلال احمر اور ضلعی یوتھ آفس کی جانب سے بچوں میں تحائف اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے،تقریب کے اخر میں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر عرفان اللہ اور عثمان خان نے مہمان خصوصی ایم این ای ساجد خان مهمند کو شیلڈ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں