نیپرائٹ پہاڑ کا ٹھیکہ ہم نے حاجی حامد کو 11 سال پہلے دیاہے اور یہ ہمارے قومی ملکیت ہے،آدم کور کے مشران کا موقف
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند۔تصیل امبار علاقہ سرہ شاہ ادم کور کے مشران نے کہا ہے کہ نیپرائٹ پہاڑ کا ٹھیکہ ہم نے حاجی حامد کو 11 سال پہلے دیاہے اور یہ ہمارے قومی ملکیت ہے۔ہم پر اغوا کاری کا الزام لگانا ملکیت پر دعوہ کرنا سڑک بلاک کرنا غونڈہ گردی ہے۔حکومت منصف نامی شخص اور انکے ساتھیوں کے خلاف کاروائ کریں۔ورنہ ہم بھی سڑک بلاک کرکے انکے معدنیات لے جانے سے روکھ سکتے ہیں
۔آدم کور کے مشران کا موقف۔تصحیل امبار سرہ شاہ گاوں سورتنگی میں ادم کور کے مشران ملک خائستہ خان۔رحمان ساز بابا۔علی رحمان۔مہراب دین۔گلاب سید اور یار سید نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہم نے قومی جرگہ اور تمام قوم کے رضامندی سے سورتنگے نیپرائٹ پہاڑ کا ٹھیکہ حاجی حامد کو دیا ہےجس نے تمام قوم کو قومی کمیشن دیاہے اور حاجی حامد نے لیز کیا ہے اور 11سالوں سے وہ کام کر رہاہے
۔مختلف گاوں میں انہوں نے ہمارے مسجدوں کو بھی آباد کیاہے اور غریبوں لوگوں کے ساتھ ہر قسم امداد بھی کرریاہے۔اب ایک فرد جس کانام منصف ہے ہمارے تحصیل سے اور ہمارے قوم سے بھی اسکا کوئ تعلق نہیں ہے۔نہ کسی نے ابھی تک دیکھا ہے۔اور ہمارے پہاڑ پر دعوہ کررہے ہے۔اور الزام بھی لگایا ہے کہ۔ہمارے شخص اغوا ہواہے۔اور سڑک بھی بند کررہے ہے۔لیکن منصف اور انکے ساتھی غونڈہ گرد ہیں
اور غونڈہ ٹکسی وصول کرنا چاہتاہے۔انکے پشت ہمارے مخالفین کا ہاتھ ہے۔وہ چاہتا ہے کہ معدنیات پر کام بند ہوجائے لیکن ہم کسی صورت ان غونڈوں کے سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔مشران نے کہا کہ منصف غونڈہ اور انکے ساتھیوں نے ڈرامہ کرکے ایک فرد کوگھر میں چھپایاہے اور الزام ہم پر لگایاہے
کہ ہم نے اغوا کیا ہے۔لیکن یہ سراسر ایک ڈرامہ ہے۔ہم غریب لوگ ہے۔اور یہ غونڈہ گرددوسروں کے اشاروں پر ہمیں نقصان دینا چاہتے ہیں۔حکومت انکے خلاف کاروای کریں ورنہ ہم بھی سڑک بلاک کرکے انکے معدنیات بھی بند کر دینگے اور اگر کوئ بھی خون خرابہ ہوا تو انکے زمہ دار حکومت ہونگے۔